اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ بظاہر ناکام ہو گیا امریکی قومی سلامتی ٹیم اسرائیلی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکا نے اسرائیل کے دفاع میں فعال کردار ادا کیا، مستقبل میں اسرائیل کے دفاع میں مدد کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وائٹ ہاؤس میں اجلاس بلایا تھا، ملاقات میں نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالا ہیرس بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم دیا۔