اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے ریزاہینڈرکس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جیسن روئے نے 39 اور اعظم خان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف محض 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمیر منہاس نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ڈیون کونوے نے 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کپتان شاداب خان نے بھی 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں