اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں۔
امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، ہم تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تنازع ختم، امریکا کا دونوں جزائر سے فوج نکالنے کا اعلان
اس کے علاوہ ایران کے معزول بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی اس ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک جمہوری ایران اپنے عرب پڑوسیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی تجدید کی کوشش کرے گا۔