جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کےترجمان مقرر کردئیے ، فردوس عاشق، فیاض چوہان، مراد راس شامل

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جہانگیر ترین نے میڈیا پر اپنی نمائندگی کے لیے اپنی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ترجمان مقرر کر دئیے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا

میڈیا پر پارٹی کا موقف دینے کے لیے اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے اہم عہدیداروں کا اعلان کیا، عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر جبکہ عامر کیانی کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عون چوہدری کو مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے والے عہدیداروں کا اعلان کیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]