مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کا فلسطینی سکول پر حملہ؛ استاد اور طالبعلم شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا اسکول پر حملے میں طالب علم سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مغربی کنارے کے ایک گاوں المغیر میں یہودی آبادکاروں نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود لوگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اس سفاکانہ حملے میں 14 سالہ طالب علم اوس حمدی النعسان اور 32 سالہ جہاد مرزوق ابو نعیم شہید ہوگئے جب کہ مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔اسکول کے پرنسپل بسام ابو عصف نے بتایا کہ حملے کے وقت طلبا ماہانہ امتحانات دے رہے تھے کہ مسلح یہودی آبادکار زبردستی اسکول میں گھس آئے۔یاد رہے کہ مغربی کنارے میں اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے حملے میں 1000 کے قریب فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ان میں بڑی تعداد عام شہریوں اور کم عمر افراد کی ہے جب کہ سیکڑوں گھروں، زرعی اراضی اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں