پی ٹی آئی رہنمائوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان پر شادمان تھانے کو آگ لگانے کا الزام ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]