آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان شامل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ کی پریکٹس پروسیجر کمیٹی نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس صبح 9 بجے ہوا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان جسٹس منصور علی شاہ کا انتظار کرتے رہے تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ۔ .
ججز کمیٹی نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس منیب اختر کی جگہ 5 رکنی بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تاہم جسٹس منصور کے کمیٹی اجلاس میں نہ آنے پر جسٹس نعیم اختر کو بنچ میں شامل کیا گیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان کے شامل ہونے سے سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ مکمل ہوگیا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم بھی بینچ میں شامل ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca