کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم سے باہر

 

کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم سے باہر، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے لیکن اب فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویرات کوہلی کی حمایت کرے گی۔

ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہوگا اور پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca