مکہ مکرمہ ، اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسجد الحرام کے امور کے انچارج وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں خانہ کعبہ کے امام اور جنرل پریذیڈنسی آف ہولی مساجد کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔
مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں زائرین نے خانہ کعبہ کی تبدیلی کا روحانی منظر دیکھا اور نماز ادا کی۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں 200 سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنان نے حصہ لیا جن میں کعبہ کے اہم علمبردار، منتظمین، سعودی حکام اور کسوہ فیکٹری کے منیجرز شامل تھے۔
غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں اور یہ کل 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہوتی ہے۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذوالحج کو منعقد کی جاتی تھی تاہم اس سال تاریخ تبدیل کرتے ہوئے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا۔