کنگ چارلس سوم سے تاریخی کوہ نور ہیرا کی واپسی کی بات کروں گا،ممدانی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم سے تاریخی کوہ نور ہیرا کی واپسی کے حوالے سے بات کروں گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی نے یہ بیان اس وقت دیا جب وہ بادشاہ کے جاری امریکی دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ پریس کانفرنس 11 ستمبر حملے کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب سے قبل ہوئی، جہاں ایک صحافی نے ان سے بادشاہ کے استقبال اور ممکنہ گفتگو سے متعلق سوال کیا۔

سوال کے جواب میں ممدانی نے کہا کہ وہ کنگ چارلس سے کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے تقریب کے دوران بادشاہ سے ملاقات بھی کی، تاہم بکنگھم پیلس نے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔دوسری جانب ممدانی کے دفتر کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا انہوں نے ملاقات کے دوران یہ معاملہ براہِ راست اٹھایا یا نہیں۔واضح رہے کہ بھارت ماضی میں متعدد بار برطانیہ سے 105 قیراط وزنی کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر چکا ہے، جو اس وقت برطانوی شاہی خزانے کا حصہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں