محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان ممکنہ تنازع کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جنگی صورتحال میں کمی لانے اور ممکنہ سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور مسودوں پر غور کیا۔ گفتگو کا محور اس بات پر تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیسے قائم رکھا جا سکتا ہے اور موجودہ کشیدگی کو کس طرح کم کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی نے بتایا کہ دونوں شخصیات نے قیامِ امن کے عملی طریقہ کار پر بھی غور کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بات چیت ہی موجودہ بحران کا واحد مؤثر حل ہو سکتی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی موجود رہیں گے اور ان کی مزید اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس پورے عمل میں سفارتی رابطوں اور ثالثی کے کردار کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ خطے میں کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مسلسل حساس بنی ہوئی ہے اور مختلف ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں