اسرائیلی حملوں میں اب تک 25ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے گئے ،امریکی وزیر دفاع

بعد ازاں کانگریس کے رکن رو کھنہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کے اسلحہ اور گولہ بارود کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کانگریس مین نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس بات کا ڈیٹا فراہم نہیں کر سکے ہیں کہ امریکہ نے اب تک کتنا فوجی سازوسامان اسرائیل کو منتقل کیا ہے۔کانگریس کے رکن نے کہا کہ میرے مطابق اسرائیل کو 21 ہزار سے زیادہ فوجی سازوسامان دیا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ جب ہم اپنے اتحادیوں کو جنگی سازوسامان فراہم کریں گے تو وہ اسے جوابی کارروائی میں استعمال کریں گے۔

ہمیں فالو کریں