اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات ملک کے آئین کے مطابق ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت میں پاکستان نے کردار ادا نہیں کیا۔
وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانی فوج طالبان سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے لیکن کہا کہ اگر یہ عناصر ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور پاک فوج کے جوانوں پر حملے دبا ئو ڈالنے کی کوشش ہے۔