منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ فرد جرم کے لیے عدالت طلب

منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

لاہور کی خصوصی سینٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ کل شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری ملاقاتوں میں مصروف تھے، گزشتہ رات وہ اسلام آباد سے لاہور آنے کے لیے تیار تھے، تاہم خراب موسم کے باعث انہیں سفر سے روک دیا گیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ انہیں شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ پر کوئی اعتراض نہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم نے ضمانت منظور ہوتے ہی عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا، جبکہ ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا گیا ہے، ملزم کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ملزم سلیمان شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca