اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران طاقت کا دوسرا نام ہے، اسرائیل ایران سے محاذ آرائی سے گریز کرے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے۔ ایرانی صدر مسعود المبیکیان نے پر ایک پیغام میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز ایران نے اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکروں میں پناہ لی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاع ہے اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی ایمبولینس سروسز کا کہنا تھا کہ میزائل حملوں کے دوران پناہ گاہوں میں پہنچنے کے رش میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد دی گئی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے F-35 لڑاکا طیاروں کے اڈے نیواٹوم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔