اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی 60 رکنی کابینہ جس میں معاونین خصوصی، مشیران اور سیاسی مشیر بھی شامل ہیں نے حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نومنتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ 60 رکنی کابینہ میں پانچ مشیر، پانچ معاونین خصوصی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک سیاسی مشیر شامل ہے۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، سرداراویس لغاری شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے 3 وزراء بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رانا محمد اقبال، مہرہ اعجاز، ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمیٰ بخاری اور اسد کھوکھر، مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیر خانزادہ، بلال اصغر ودیگر شامل ہیں۔