وزیراعلی پنجاب کا انتخاب: حکومت اور اتحادیوں کا فل کورٹ بنچ کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلی پنجاب کا انتخاب: پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ کے لیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم جماعتوں نے فل کورٹ بینچ کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین نے کل صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے اور پریس کانفرنس کے بعد اپنے وکلا کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی درخواست، سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کی استدعا کی جائے گی۔ درخواست گزاروں میں ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، بی اے پی اور دیگر اتحادی جماعتیں شامل ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca