دہشت گردی کے خلاف ہمارا پختہ عزم کمزور نہیں ہوسکتا، انوار الحق کاکڑ 

 

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) نگران  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا پختہ عزم کمزور نہیں ہوسکتا، پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (X) پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے مشکور ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

 

 

نگران وزیراعظم نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ان حملوں میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے اپنی جانیں گنوائیں، دہشت گردی کے خاتمے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور تمام شہری ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع چترال کے علاقے کیلاش میں دہشت گردوں نے دو چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ہمیں فالو کریں