پاکستان کاغزہ میں فوری طور پر امداد بھیجنے کا فیصلہ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں پیش آنے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فوری طور پر فلسطینی بھائیوں کے لیے انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ساتھ رابطے میں ہے کیونکہ اسرائیلی قبضے سے متاثرہ غزہ کی بڑی آبادی کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں، مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز سے رابطے میں ہے۔

ہمیں فالو کریں