اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی اعلی سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے میڈیا والوں پر ایسے حملے جمہوری معاشرے میں قطعی طور پر قابل قبول نہیں ۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ہدایت پر وزیراعلی پنجاب نے افسوسناک واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات بالکل بھی قابل قبول نہیں ہیں