اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نماز عید کے اجتماعات ،ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ تمام شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔
۔ مسلمان اپنے رب رحیم کی رضا کے لیے توحید قربانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا اصل مقصد بلند مقاصد کے حصول کے لیے خواہشات کی قربانی ہے۔
قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔ ایثار و قربانی کا جذبہ ہمہ گیر اور ہمہ گیر اثرات رکھتا ہے۔ اللہ پاک پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کی عبادات، حج اور قربانیاں قبول فرمائے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ لاہور میں نماز عید کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کی اطاعت ہی قربانی کا اصل معنی ہے، غریبوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کی خوشیوں میں بھی شریک ہوسکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں مسلمان کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے دعا کریں جو ظلم اور ظالمانہ تسلط کا شکار ہیں۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک! عیدِ سعید جو ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کی خوشیاں مناتے اور رب العزت کے احسانات پر کلماتِ شکر ادا کرتے ہوئے آئیے جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اپنے پیاروں سے محروم اہلِ کشمیر و فلسطین کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دستِ دعا دراز کیجئے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 10, 2022