اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم اور خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی
وزیراعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کی ہدایت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے قربانیاں دی ہیں اور انہیں اس کا پورا پھل ملنا چاہیے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ آج کے انتخابی جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم آج عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔