سوات اور مانسہرہ میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوات اور مانسہرہ میں گاڑیاں کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی علاقے میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کیا جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیاح سوزوکی پک اپ میں مینگورہ سے مالم جبہ تفریح ​​کے لیے جا رہے تھے۔

ادھر مانسہرہ کے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجی چن زیب کی والدہ، اہلیہ اور بہن شامل ہیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال گڑھی حبیب اللہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca