اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ ، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز آخری اوور میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔. قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 66 رنز کی اننگز کھیلی اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے، سکندر رضا نے 23 رنز بنائے جبکہ حارث رؤف نے 10 اور محمد نعیم نے 8 رنز بنائے۔شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2-2 رنز بنائے جبکہ سیم بلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویسا صفر پر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18ویں اوور میں لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، انہوں نے چھ اور 7 چوکے لگائے، جب کہ سلمان آغا 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے جس میں 3 چھکے شامل تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔