رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نےخواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر شکوک و شبہات کو دور کردیا، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نےخواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر شکوک و شبہات کو دور کردیا

، عمران خان سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا کوئی شک تھا تو مصدقہ مجرم کی پریس کانفرنس نے ایسے تمام شکوک و شبہات کو دور کیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ رانا ثناء اللہ واضح طور پر میڈیا میں سامنے آنے والی خوفناک کہانیوں کو روکنے اور چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ ریاست نے کبھی بھی اتنا سلوک اور ہراساں نہیں کیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]