عظمی بخاری نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو ویڈیو شیئر کرنے پر کرارا جواب دے دیا۔
عثمان ڈار نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر عظمی بخاری کی ہسپتال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ برائے مہربانی ان کے لیے ایک لفظ کہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمی بخاری کافی بیمار نظر آ رہی ہیں اور خود چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں، ایک خاتون نے انہیں پکڑ رکھا ہے اور بعد میں انہیں وہیل چیئر پر بٹھایا جا رہا ہے۔
عظمی بخاری نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عثمان ڈار کو جواب دیا۔
لیگی رہنما نے کہا ہے کہ ‘بیماریوں اور مصائب کا مذاق اڑانا آپ کی گندی سیاسی اور شاید خاندانی تربیت ہے’۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ ڈسکہ الیکشن میں سیڑھیوں سے گری تھی، اس تصویر کی بجائے مجھے بتائیں کہ آپ لوگوں کی نظروں میں کب گرے ہم ڈسکہ میں سارے سیاسی دانت اور بازو توڑ کر الحمدللہ ہم واپس آگئے’۔
بیماریوں اور تکلیف کا مذاق بنانا آپکی گندگی سیاسی اور شاید خاندانی تربیت ہے،ڈسکہ کے الیکشن کی اس تصویر کی بجائے جب میں سیڑھیوں سے گری ،اپنا بتاو نا جب تم لوگوں کی نظروں سے گرے اور سارے سیاسی دانت بازو توڑ کر الحمدللہ ہم واپس آئے 🥳🥳🥳 https://t.co/WuUjO625CG
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) July 18, 2022