بجلی دوبارہ مہنگی کرنے کی تیاری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی درخواست دائر کردی۔

وفاقی حکومت نے نیپرا کو یکساں ٹیرف کی درخواست جمع کرادی ہے جس پر کل سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لیے بھیجے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی تجویز ہے۔ حکومت بجلی کے بنیادی نرخوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں جولائی سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز ہے۔

اگست سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جب کہ اکتوبر سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل نیپرا نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جس کے بعد اب حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرادی ہے۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca