سینیٹرعرفان صدیقی شدیدعلیل،ہسپتال میں زیر علاج،ستائیسویںترمیم میں ووٹ نہیں دیں گے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید بیماری کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اہلخانہ کے مطابق انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علالت کی وجہ سے سینیٹر عرفان صدیقی 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے تمام 49 نکات کی منظوری دی تھی، اور امکان ہے کہ آج سینیٹ میں یہ ترمیم پیش کی جائے گی۔متحدہ اپوزیشن نے ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اجلاسوں کو غیر فعال کرنے اور اس کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں