اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریلیف مانگ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کے نئے قانون کے تحت احتساب عدالت کو ریفرنس سننے کا اختیار نہیں، عدالت ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجے۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے نیب سے درخواست پر 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انور حسین پیش ہوئے اور حاضری مکمل کی۔
72