جیلوں میں بند بے گناہوں کو عام معافی دلائوں گا،شیخ رشید 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جن کی دعاؤں سے مجھے رہا کیا گیامجھے  کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو عام معافی دینا ہے جو روپوش ہیں یا چھپ رہے ہیں یا جنہوں نے 9 مئی کی غلطی کی یا جو جیلوں میں بے گناہ ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پہلی بار اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی کرنے والوں کو معافی دینے کی اپیل کے مشن میں میرا ساتھ دیں، کل سے اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔

 

 

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللہ تعالیٰ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی دعاؤں سے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔

ہمیں فالو کریں