اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سری لنکا کی پارلیمنٹ 20 جولائی کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گی۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صدر گوتابایا راجہ پاکسے نے بدھ تک استعفیٰ دینے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مظاہرین نے معاشی بحران کے تناظر میں موجودہ صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہوں پر دھاوا بول دیا، جس سے دونوں عہدے دار روپوش ہونے پر مجبور ہو گئے۔
نئے صدر کے لیے نامزدگی 19 جولائی کو 225 نشستوں والی پارلیمنٹ کے ارکان جمع کرائیں گے۔ پارلیمانی اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا کی زیر صدارت سیاسی رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد صدر کا انتخاب اگلے روز ہوگا۔
ابی وردینا نے ایک بیان میں کہا، "آج ہونے والی پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کے مطابق نئی آل پارٹیز حکومت کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔”