83
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ کئی ماہ سے موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ ہونے تک وہ کسی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس بات کا اظہار انہوں نے فوجی عدالت سے متعلق کیس میں کیا۔
اب آج اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے سماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کل سماعت کرے گا، کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی 14 رکنی فل کورٹ کرے گی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا جو کل بروز پیر کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق ہے جس کی پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی تاہم سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس پر پابندی عائد کردی تھی۔