تحریک انصاف کے رہنماشہریار آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

 

سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی کو اس بار اکیلے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سمیت اٹھایا گیا ہے جن کا کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے۔ یہ موجودہ فاشسٹ حکومت کے تحت ہو رہا ہے

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے دوران ان کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ شہریار آفریدی کی اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہمیں فالو کریں