اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف کی تقرری وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگی یہ کہنا تھا رانا ثناء اللہ کا انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے عمران خان کی سبسڈی میں اضافے کو ریڈ مارک کیا تھا اور ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے مشکلات سے گزرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں 8 ہزار سیٹیں لگائی گئیں اور کے پی سے لوگ لائے گئے، اسلام آباد سے 2 ہزار تک لوگ آئے
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جس نے عمران خان کو ایماندار اور امانت دار کہا وہ منہ چھپا رہا ہے۔ عمران خان نے خود پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا۔
رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا کہ 50 کے قریب فرح گوگیاں اور گوگے برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمت ہے۔ آئی ایم ایف اس بات پر بضد تھا کہ سبسڈی کو صفر کر دیا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب کچھ واضح ہو گیا ہے
ان کے کرتوت سامنے آ رہے ہیں، سب کچھ واضح ہو گیا ہے
اس بندے نے پوری قوم کو کنگال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔