اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔.
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے آئین توڑا،عمران خان
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 224 کا تقاضا ہے کہ انتخابات کے وقت وفاقی اور صوبائی اکائیوں میں نگرا ن حکومتیں قائم کی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت دے گا۔ تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کی وجہ سے دو صوبوں پر زبردستی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب قومی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے تو دو صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی۔ اگر 30 اپریل کو دو صوبوں میں انتخابات ہوتے تو یہ ہمیشہ کے لیے متنازعہ ہو جاتا۔ اگر انتخابات 30 اپریل کو ہوتے تو پنجاب اور خیر پختونخوا میں اسمبلیاں 6 ماہ قبل ختم ہو چکی ہوتیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو ایک بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری سے پہلے اور دیگر میں مردم شماری کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں