توشہ خانہ ریکارڈ جاری، جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس میں اعلیٰ سیاسی اور سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس تازہ ریکارڈ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مختلف سیاستدانوں اور اہم حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف سے متعلق مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت متعدد وفاقی وزراء اور اہم شخصیات ان افراد میں شامل ہیں جنہیں اس عرصے کے دوران قیمتی تحائف موصول ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ شخصیات نے موصول ہونے والے تحائف قواعد کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔ تاہم جاری کی گئی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جنہیں اس سہ ماہی کے دوران تحائف دیے گئے۔

یہ ریکارڈ ہر سہ ماہی کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ سرکاری سطح پر موصول ہونے والے تحائف کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں