محمدعامر سمیت کسی کھلاڑی کے لیے کرکٹ کے دروازے بند نہیں، انضمام الحق

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر سمیت کسی کھلاڑی کے لیے کرکٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے، عامر بہت اچھے باؤلر رہے ہیں، وہ ریٹائر ہو چکے تھے، اگر وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں تو ان سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں، وہ فرسٹ کلاس میچ کھیلتے ہیں اور پرفارم کرتے ہیں، ان کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ، شاداب نائب کپتان برقرار

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کبھی کسی پر دروازے بند نہیں کرتی، سرفراز احمد، شان مسعود اور عماد وسیم بھی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ ہر کھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں، کسی کو سفید یا سرخ گیند کی کرکٹ کھیلنی چاہیے تو یہ اس کی صوابدید ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔