اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر 1 کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کرتے تھے، محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر 1 کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
گریڈ 20 کی جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے نئے ججز کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججز کی نامزدگی کی سفارش کی تھی۔
26