اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا نویں روز میں داخل ہو گیا۔
دھرنے کے شرکاء مطالبات تسلیم کرانے کے لیے پرعزم ہیں، جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان کردیا، آج شام لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک غزہ ریلی نکالی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن غزہ ریلی کی قیادت کریں گے اور کمیٹی اسکوائر پر غزہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ غزہ مارچ کے لیے مری روڈ پر ساؤنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
20