وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس شام چار بجے شروع ہونا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود تاحال اجلاس شروع نہیں ہو سکا۔

دونوں جماعتوں کی قیادت اسمبلی میں اپنے اپنے چیمبر میں موجود ہے اور اجلاس شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان، عمر چیمہ، مونس الٰہی، عندلیب عباس، اعجاز چوہدری، بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر اور دیگر رہنما ایوان میں موجود ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس کی سکیورٹی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اس کے اور ق لیگ کے 186 ارکان موجود ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کا بھی کہنا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں اور ہم ایوان کے اندر پہنچ کر بڑا سرپرائز دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی کورونا وائرس سے متاثرہ رکن اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری بھی کورونا کا لباس پہن کر اسمبلی پہنچ گئیں۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے حمزہ شہباز جب کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca