آئندہ دنوں تیز دھوپ ہوگی یا بارش؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)محکمۂ موسمیات پاکستان کے مطابق ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو چار مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھیوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پانچ مئی تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے آندھی اور بارش متوقع ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آج اور کل بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مئی سے چار مئی کے دوران صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ادارے کے مطابق بالائی علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی تیز بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔ میدانی علاقوں خصوصاً پشاور، مردان اور نوشہرہ میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں