قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی کے راستے بھارت روانہ

3 ریزرو کھلاڑیوں سمیت 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ کوچز اور سپورٹ اسٹاف سمیت 13 ارکان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
باؤلنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں جوائن کریں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو براہ راست ہندوستان پہنچیں گے۔
دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد اسکواڈ کی اگلی منزل حیدرآباد ہوگی۔ قومی اسکواڈ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 15 منٹ پر حیدرآباد پہنچے گا۔ گرین شرٹس کا پہلا وارم اپ میچ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

ہمیں فالو کریں