قوم کو غلامی سے آزاد کرانے کا بھاشن دینے والا بیرونی طاقتوں کا غلام نکلا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قوم کو غلامی سے نجات دلانے والا بیرونی طاقتوں کا غلام نکلا۔ یہ ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کے پہلے اور واحد سیاستدان ہیں جو ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے کہنے پر کام کرنے والے ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خود ساختہ جھوٹے، دیانتداری اور حب الوطنی کے بت آج اوندھے پڑے ہیں

دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چور، جھوٹا، غیر ملکی فنڈنگ، منی لانڈرر بالآخر 8 سال بعد پکڑا گیا، عمران خان فوری طور پر پارٹی چیئرمین کے عہدے سے استعفی دیں، صادق اور امین نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے اس پر مہر لگا دی ہے، عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک سے غیر ملکی فنڈنگ لی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر قانونی فنڈنگ کرکے پاکستان میں بغاوت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا