فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد پر گہری تشویش ہے،صدر مملکت 

 

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تشدد اور تنازعہ عوام کی جان لے رہا ہے مشکلات مزید بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ فریقین کو تنازعہ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔

ہمیں فالو کریں