300 ملین ڈالر کی تیسری قسط موصول ہوگئی ہے ، وزیر خزانہ کی تصدیق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کو چین کے آئی سی بی سی سے 300 ملین ڈالر کی تیسری قسط موصول ہوئی ہے۔

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کے لیے ایک ارب تیس ملین ڈالر کی فنانسنگ سہولت کی منظوری دی تھی جس کی آخری قسط موصول ہو گئی ہے۔
اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی سی بی سی بینک آف چائنہ سے تیس ملین ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]