ٹکٹوں کا اعلان خان صاحب خود کریں گے، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ، مسرت جمشید چیمہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ٹکٹوں سے متعلق بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کا اعلان خان صاحب خود کریں گے، جب ٹکٹ تقسیم کیے جائیں گے تو اسے آفیشل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قیادت اس حوالے سے کوئی اعلان اس وقت تک نہیں کر سکتی جب تک چیئرمین عمران خان نہ کریں، فہرست میں شامل تمام ناموں میں کوئی حتمی نام نہیں ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ خبر پھیلانے والے جان لیں کہ انہیں میڈیا کے ذریعے ٹکٹ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دونوں صوبوں میں انتخابات ایک ساتھ ہو رہے ہیں۔ یہ اہم نہیں کہ ٹکٹ پہلے کس صوبے کو جاری کیے جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]