آبنائےہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری قبول نہیں،امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کا ایران کو دوٹوک پیغام، آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری قبول نہیں۔

مارکو روبیوبحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کی ملکیت یا کنٹرول کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا۔مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن خطے میں ایسا پائیدار اور حقیقی امن چاہتا ہے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی، استحکام اور اقتصادی خوش حالی کو متاثر نہ کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات اور سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تکنیکی ٹیمیں 30 جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ اگرچہ واشنگٹن مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، تاہم وہ کسی ایسی صورتحال کو قبول نہیں کرے گا جس میں آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری قائم ہو۔ان کے بقول یہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، جس کے آزاد اور محفوظ استعمال کو یقینی بنانا عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے اور خلیجی ممالک سے تیل و گیس کی بڑی مقدار اسی راستے سے عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے، جس کے باعث اس حوالے سے ہونے والے بیانات کو خطے کی سلامتی اور عالمی معیشت کے تناظر میں غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں