ٹرمپ بد اخلاق اور کرپٹ گینگسٹر ، غیر سنجیدہ شخصیت کے حامل ہیں،سرایڈورڈ ڈیوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ کے رکنِ پارلیمنٹ اور لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ سر ایڈورڈ ڈیوی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بدکردار اور بدعنوان قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سر ایڈورڈ ڈیوی نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ کسی امریکی صدر کی جانب سے ایسی باتیں سننے کو ملیں گی جن سے ایک پوری تہذیب کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غیر سنجیدہ اور ناعاقبت اندیش شخصیت کے حامل ہیں اور وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہیں کرتے۔ ان کے مطابق ٹرمپ نہ تو برطانیہ کے دوست ہیں اور نہ ہی آزاد دنیا کے رہنما کہلانے کے مستحق ہیں۔
سر ایڈورڈ ڈیوی نے مزید کہا کہ ٹرمپ درحقیقت ایک خطرناک اور بدعنوان شخص ہیں اور ان کے ساتھ اسی نوعیت کا سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اس موقع پر برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے مجوزہ دورۂ امریکا کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں