مذاکرات کیلئے تیار ہیں،دوسرا دور ہوا تو اسلام آباد ترجیح ہو گی ، ایران

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے اعلیٰ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوتا ہے

تو اس کے لیے پاکستان ان کی پہلی ترجیح ہوگا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ نئے مذاکرات کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ایک اور اہم مذاکراتی دور جلد اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود رواں ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔
ایرانی حکام نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، تاہم دوسری جانب یعنی امریکا کی تیاری کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ حکام نے مزید واضح کیا کہ اگر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے تو پاکستان ان کے لیے سب سے موزوں مقام ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اس امکان کی تصدیق کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے اور اس کے لیے اسلام آباد زیر غور ہے۔اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹس میں دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ مذاکرات جمعرات کے روز اسلام آباد میں بھی ہو سکتے ہیں، تاہم حتمی تاریخ اور مقام کا باضابطہ اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں