بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال ، پاکستانی کھلاڑی بھارتی انتظامات کے گن گانے لگے

کیپٹن بابر اعظم بھی بھارت پہنچنے پر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ حیدرآباد میں ملنے والی محبت اور پذیرائی سے وہ بے حد متاثر ہیں۔محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی بھارت میں چند گھنٹے کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

پاکستان کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حیدرآباد انڈیا کی پن لوکیشن پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب تک ان کا شاندار استقبال ہوا ہے۔شاہین آفریدی کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کرک کریزی جان نامی ایکس صارف نے شاہین کی کہانی کو بہت خوبصورت قرار دیا۔اکستانی کرکٹر محمد رضوان نے اپنے مداحوں کے لیے جاری پیغام میں لکھا کہ یہاں کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا، سب کچھ بہت شائستہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی کے راستے بھارت روانہ

محمد رضوان نے مزید لکھا کہ اب نظریں اگلے ڈیڑھ ماہ پر ہیں۔پاکستانی بلے باز امام الحق نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمدللہ بحفاظت بھارت پہنچ گئے ہیں۔اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔قومی کھلاڑی افتخار احمد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ہیش ٹیگ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور انڈیا کے ساتھ وکٹری سائن بنا کر ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ خود راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے وکٹری سائن بناتے ہوئے نظر آئے۔ ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا